کالم

عالم اسلام کی قابل فخر بیٹی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی عالم اسلام کی مایہ ناز بیٹی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔عافیہ صدیقی نے امریکی جبر کے نتیجے میں امریکن جیل میں بہت سی ایذا و تکلیفیں سہی ہیںاو روہ وہ دکھ برداشت کئے ہیں کہ جنہیں میں احاطہ تحریر میں نہیں لا سکتا۔ میں یہی کہوں گا کہ شاید رب کو یہی منظور تھا ۔خدا نے عافیہ صدیقی کیلئے یہ آزمائش یہ پرکٹھن راستے اس کی دائمی سرخروئی اور نجات کیلئے شاید خود سے ہی بنائے تھے کہ چاہ کر بھی کوشش تمنا کے بھی حکومت پاکستان کیلئے کوئی راستہ نہ بنا سکی۔ سارے عمل میں متعدد سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی کوششیں اپنی جگہ اعلیٰ مگر ہوتا وہی ہے جومنظور خدا ہوتا ہے۔ جب اللہ کو منظور نہ ہو یا وہ انسانی کوششوں کو مزید امتحان میں ڈالے رکھنا چاہتا ہو تو پھر دیر ہوہی جاتی ہے۔ اب آپ اسے کوئی غفلت ،لاپرواہی کہیں یا سستی کوتاہی یا جو مرضی نام دے دیں، اس کی اپنی سوچ ہے اس پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی ،وہ جیسا جس طرح سوچنا چاہے آزاد ہے ۔وہ خدا جس نے عافیہ کو پیدا کیا ہے وہ حکومت پاکستان کی اس حوالے کی گئی مثبت اور کارگر کوششوں کو اچھی طرح جانتا ہے ۔وہ الگ بات ہے کہ کچھ اپنی ہی طرف سے ہوئی پیچیدگیوں او رمشکلات کے سبب یہ کوششیں کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔ اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سحر کبھی کیوں نہ ہوگی جس کا سب کو انتظار ہے ۔ قوم کو یہ جان لینا چاہیے کہ عافیہ صدیقی امریکی جبر کے سامنے اپنے لاغرجسم مگر جذبہ ایمانی کے ساتھ مسلسل ڈٹی رہی اور کسی بھی موقع پر ان استعماری قوتوں کے گماشتوں کے ہاتھوں زمانے بھرکی تکلیفوں اور پریشانیوں کے باوجود سرنڈر نہیں ہوئی ہے ۔ بہاد ر او رمضبوط اعصاب کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور تمام تر ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود قطعی گبھرائی نہیں ہے ۔وہ ناتواں او رمجبورضرور ہے مگر کم حوصلہ وکم ہمت بالکل نہیں ہے۔ چھیاسی سال قید کے ڈراوے بھی اسے ڈرا اور جھکا نہیں سکے ہیں۔ عافیہ صدیقی صبر و استقلال کی وہ تصویر بن چکی ہے جس پر ہماری آنے والی نسلوں کو ناز ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عافیہ صدیقی عالم اسلام کی وہ بلند حوصلہ خاتون ہے جس پر پورے عالم اسلام کو ناز وفخر ہے۔ عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید و بند اور ظلم و ستم کے وقت سے لے کر اب تک عافیہ موومنٹ کی عافیہ رہائی کیلئے کوششیں جاری و ساری ہیں۔فوزیہ صدیقی کی قیادت میں عافیہ تحریک کو پوری دنیا کی تحریک بنادیاہے اور پوری دنیا کی توجہ عافیہ پر مرکوز کروائی ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ۔ عافیہ موومنٹ نے عافیہ کیس کو ہر جگہ لڑا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے ۔عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور اس تنظیم کے ایک ایک فرد کی عافیہ کیلئے تڑپ ان کے جذبہ حب الوطنی اور عافیہ اخلاص کی بھر پور عکاس ہے۔ پوری قوم عافیہ موومنٹ کی عافیہ رہائی جدوجہد کوششوں کو سلام کرتی ہے۔ اللہ نے چاہا تو عافیہ بفضل باری تعالیٰ اللہ کی غیبی مدد سے اس پاک دھرتی پر ضروراترے گی اور اسے اندیشہ خوف ذرا سابھی نہ ہوگا۔ افغانستان سے اڑتی اڑتی غیر مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ عافیہ صدیقی افغانستان میں آچکی ہے ۔ میرے اللہ نے افغان قوم سے کیا کیا کا م نہیں لیے ہیں ۔ کیا عجب ہے کہ عافیہ کیلئے بھی رہائی کا کوئی سامان بن گئے ہوں ۔ آخرہم عافیہ کے حوالے سے اتنے مایوس کیوں؟جو عافیہ کا خدا ہے وہ سب کا خدا ہے۔ معجزے ہوتے رہتے ہیں ۔اللہ کے دائرہ اختیار میں سب کچھ ہے ۔وہ وہ کرسکتا ہے جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہے اور کم کم کسی کی سمجھ میں آتا ہو۔ اللہ کرے کہ عافیہ صدیقی جلد منظر عام پر آئے اور یہ خبر کہ عافیہ صدیقی افغانستان میںہے،کاش سچ ثابت ہوجائے ۔حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ اس خبر کانوٹس لے اور حقائق معلوم کرے اور عافیہ کیلئے کوئی اچھی ،سچی اور حتمی خبردے کہ عافیہ بہن کی رہائی کے منتظر افراد کے چہرے بھی کھل اٹھیں اور وہ سحر نمودار ہو جس کے سبھی بیتابی سے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri