جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔
یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔
پاکستان
عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے: مولانا فضل الرحمن
- by Daily Pakistan
- مئی 28, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 77 Views
- 1 مہینہ ago
