راجھستان: بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے اسلام کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں 10 جنوری کو عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔عامر خان کی بیٹی آئرا خان اپنی شادی کے دن مسیحی دلہن بنیں، اُنہوں نے سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔آئرا خان اور نوپور شیکھرے نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی مذہب کے مطابق ایک دوسرے کو میاں بیوی کے طور پر قبول کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، اس موقع پر عامر خان جذباتی نظر آئے۔مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرنے پر آئرا خان اور اُن کے والد عامر خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی بیٹی آئرا نے نکاح کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی
- by Daily Pakistan
- جنوری 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 301 Views
- 1 سال ago