ملک میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی آج سے جمع ہوں گے ۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کرسکتے ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی آج سے شروع ہوگا۔امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔واضح رہےکہ گزشتہ روز این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے جب کہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے لیے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لیے گئے۔
خاص خبریں
عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولیاں جاری، جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 531 Views
- 12 مہینے ago