وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران خان جیسے ہی جیل جائیں گے اٹیک سے مرجائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ سو سے زیادہ لوگ مسلح تھے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان ایک بزدل انسان ہیں انہیں گرفتاری کا خوف ستائےجا رہا ہے، لگتا ہے عمران خان جیسے ہی جیل جائیں گے اٹیک سے مرجائیں گے۔عدالت میں پیشی کے دوران عمران خان کے ساتھ جو لوگ تھے ان میں سو سے زیادہ لوگ مسلح تھے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج صبح300،400لوگوں کےجتھے کے ساتھ عدالت پہنچے۔
جب پولیس نے انہیں کہا کہ انہیں اور گاڑی میں موجود دیگر لوگوں کو اندر جانے کی اجازت ہے تو عمران خان نے کہا نہیں میرے ساتھ موجود سارے لوگ عدالت جائیں گے اور پھر لوگوں کی بڑی تعداد نےعدالت میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نےبھی سختی کی۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے سے ایک روز قبل عمران خان کو ضمانتیں دی گئیں، سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود عمران خان جتھے کی شکل میں عدالت پہنچے، عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے جانے والوں کے سرپھاڑے جارہے ہیں، جیل جانے کے ڈرسے عمران خان نے ملک کے سارے نظام کو داؤپر لگایا ہوا ہے، عمران خان اپنے آپ کو بچانے کیلئے لوگوں کو مروانے پر تلےہوئے ہیں۔
خاص خبریں
عدالت میں پیشی کے دوران عمران خان کے ساتھ سو سے زیادہ لوگ مسلح تھے،، راناثناءاللہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 605 Views
- 2 سال ago