پاکستان معیشت و تجارت

عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پرپابندی کو ختم کردیا

عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پرپابندی کو ختم کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے اور بھاری جرمانوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے، حکومت چکن کی از خود قیمتیں غیر قانونی طور پر مقرر کر کے کاروبار تباہ کررہی ہے۔اس موقع پر سرکاری افسر نے موقف اپنایا کہ چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی گئی جس پر عدالت نے جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی پابندی ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، کمانڈنٹ پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔بعدازاں عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے