اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ زندہ رہا تو 10 دن میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ کر دوں گا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کیا اور استدعا کی کہ ڈائریکشن آ چکی ہے، سماعت کل کے لیے رکھ لیں۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کر دوں گا، کل ممکن نہیں ہے، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔
پاکستان
عدت نکاح کیس ، زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کردونگا ، فاضل جج
- by Daily Pakistan
- جون 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 130 Views
- 6 مہینے ago