راولپینڈی مین تحریک انصاف کے حقیقی لانگ مارچ کے سلسلے میں جلسہ عام جاری ہے جلسہ سے مرکزی رھنما اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ ہمارے لیے محترم ہے، پاکستان کے عوام کو نظرآرہا ہے کہ اس ملک میں اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے بند نظر آر ہے ہیں۔لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ ہوا تو لوگ خود نکلے، کسی نے اپیل نہیں کی تھی، لوگوں نے راستے روکے، میرے پاس پولیس افسر کا فون آیا، وہ کہتے ہیں کہ جج صاحبان ناراض ہورہے ہیں کیونکہ انہیں اپنا راستہ بدل کر جانا پڑا تو ان کو تکلیف پہنچی، ہمیں ان کی تکلیف کا احساس ہے وہ ہمارے لیے محترم بھی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ جج صاحبان آپ سے پوچھتا ہوں، آپ کو گاڑی دوسری طرف موڑ کر جانے سے تکلیف ہوئی، یہ بتائیں کہ خدانخواستہ اگر آپ کے گھر میں 3 بجے دھاوا بولا جاتا، آپ کو اپنی بیوی، بچوں کے سامنے زدوکوب کیا جاتا، گمنام جگہ پر لے جایا جاتا، آپ کی حرمت کو پامال کیا جاتا، آپ کی پنج وقتہ نمازی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی، تو جج صاحب پھر آپ کیا سوچتے۔
پاکستان
عدلیہ محترم ہے، عوام کو نظرآرہا ہے، اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے بند نظر آر ہے ہیں، اسد عمر
- by Daily Pakistan
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 757 Views
- 2 سال ago