سرحدی علاقوں اور کشمیر کے امور کے وزیر مملکت امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر ہم اصلاحات اور آئینی ترامیم کی بات کریں تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاست پر سمجھوتہ کیا، لیکن ملک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آئی ایم ایف معاہدے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔امیر مقام نے بلوچستان کے وسائل، مسائل اور امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، یہ ایک بڑا صوبہ ہے اور رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا آدھا حصہ ہے، بلوچستان کے وسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ملک کے لیے کام کرنا اور دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے، عدیلہ بلوچ کے جذبے کو سراہتا ہوں، ہماری حکومت کی ترجیح امن ہے۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور کے پی میں امن سے متعلق لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، ان شا اللہ امید ہے کہ مستقبل میں بہتری آئے گی۔
پاکستان
عدیلہ بلوچ کے جذبے کو سراہتا ہوں ، امیر مقام
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 125 Views
- 3 مہینے ago