پاکستان

علیمہ خان کی تنویر احمد اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی تصدیق

علیمہ خان کی تنویر احمد اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی تصدیق

بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈونر تنویر احمد کی اپنے بھائی سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔
علیمہ خان نے دیگر 2 بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان ملاقاتوں کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں، پرانا جانتے ہیں، ان کی بانی پی ٹی آئی سے اکتوبر میں ملاقات کروائی گئی۔ علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ تنویر کی بانی پی ٹی آئی سے جس وقت ملاقات کرائی گئی اس وقت میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے