پاکستان

علی امین گنڈاپور کہاں غائب تھے جو اچانک کے پی اسمبلی میں نمودار ہوئے ؟ امیر مقام

علی امین گنڈاپور کہاں غائب تھے جو اچانک کے پی اسمبلی میں نمودار ہوئے ؟ امیر مقام

وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے رہنما پاکستان آ رہے ہیں، یہ بات پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے کھل کر کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہمارے جلسے سے خطاب کریں۔ان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اتنے گھنٹے کہاں غائب رہے اور پھر اچانک صوبائی اسمبلی میں پیش ہو گئے۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی علی امین کو جواب دینا ہو گا کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ بیٹھے تھے۔ جب آپ بھاگ کر تھک جائیں تو فریش ہونے کے لیے کے پی ہاس پہنچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے 3 دن تک جان و مال کا نقصان کیا ان کے خلاف مقدمات درج کر کے جواب دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے