پاکستان جرائم

علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر

علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں۔وزیراعلی کے پی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار علی امین گنڈا پور وزیراعلی خیبرپختونخوا ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔علی امین گنڈا پور نے بھی آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے