وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔
پاکستان
عمران، غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 25 Views
- 10 گھنٹے ago