اسلام آباد: اداکار عمران اشرف کو ان دنوں اپنے ڈرامے رقص بسمل کی یاد ستانے لگی ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ رقص بسمل کے دنوں کو یاد کررہے ہیں ، صرف یہ ہی نہیں بلکہ گذشتہ دنوں انہوں نے اپنے ڈرامے کو یاد کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ سارہ خان کو ایک بار پھر ایک ساتھ ڈرامہ کرنے کی پیشکش بھی کی ۔حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے عید کی تیاریوں کے حوالے سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف نے انہیں ڈراے کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ڈرامہ کریں سارہ ساتھ ؟خوبرو اداکارہ سارہ خان نے بھی ساتھی اداکارہ کی خواہش کو بھانپتے ہوئے انہیں جواب دیتے ہوئے رقص بسمل کے کردار موسیٰ او ر زہرہ کے ری یونین کی فرمائش کردی ۔
انٹرٹینمنٹ
عمران اشرف کو ان دنوں کس کی یاد ستانے لگی ؟
- by Daily Pakistan
- اپریل 23, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 543 Views
- 2 سال ago
