پاکستان

عمران خان ادھر آ جائیں، فردِ جرم عائد ہو جائے تو پھر چلے جائیں: سیشن جج ظفر اقبال

isb highcourt

اسلام آباد کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کے دوران جج نے حکم دیا ہے کہ عمران خان ادھر آ جائیں، فردِ جرم عائد ہو جائے تو پھر چلے جائیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔عمران خان کے وکیل علی بخاری نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے اسلام آباد کے لیے نکلے ہیں، انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کی 2 عدالتوں میں پیش ہونا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ عمران خان 11 کورٹس میں پیش ہو سکتیہیں، کچہری میں نہیں؟ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہو جائیں گے، اِدھر کے لیے ان کے ٹائم نہیں بچے گا؟جج نے حکم دیا کہ ادھر فرِ دجرم عائد ہونی ہے، عمران خان ادھر آ جائیں، فردِ جرم عائد ہو جائے تو پھر چلے جائیں۔ و کیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث اس کیس میں عمران خان کے وکیل ہیں، آج یہاں اس عدالت میں پیش ہونے کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج پھر طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے