اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری کردیا۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور دیگرکی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصرکیانی نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید، اسد قیصر اور دیگر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ سے بری کردیا۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پاکستان
عمران خان سمیت دیگر رہنما تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری
- by Daily Pakistan
- جولائی 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 264 Views
- 5 مہینے ago