چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزوسینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا کہ آڈیولیکس کی سیاسی تحقیقات سے فائدہ نہیں، آڈیو اور ویڈیو لیکس سے بچنے کیلئے سائبرسیکیورٹی کو سخت کرنے کی ضرورت ہے،عمران خان نے عدالت سے معافی مانگ کر اچھا کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے،عمران خان کو پہلے ہی عدالت سے معافی مانگنے کامشورہ دیا تھا،بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف کیسز بنانے میں لگی ہوئیں ہیں،عمران خان لانگ مارچ کی کال سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے،عمران خان کے نااہل ہونے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت آدھی ہوجائے گی، اسحاق ڈار ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے عدالت سے معافی مانگ کر اچھا کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے،عمران خان کو پہلے ہی عدالت سے معافی مانگنے کامشورہ دیا تھا،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں تین بڑی قومی جماعتیں ہیں،بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف کیسز بنانے میں لگی ہوئیں ہیں،پی ٹی آئی نے جو اپنے دور میں کیا اب پی ڈی ایم حکومت بھی وہی کچھ کر رہی ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی کیسز بنانے سے گریز کرنا چاہئے اس سے صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے اور کچھ نہیں،حکومتوں کو تعمیری کام کرنے چاہئیں،بلاول بھٹوزرداری ینگ اور محنتی لیڈر ہے،پاکستانی عوام کو بلاول بھٹوزرداری سے امیدیں وابستہ ہیں۔ایس کے نیازی نے مزید کہا کہ حکومت نے آڈیو معاملے کی ایف آئی اے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،اس قسم کے معاملات کی سیاسی تحقیقات کا کوئی فائدہ نہیں،آڈیو اور ویڈیو لیکس سے بچنے کیلئے سائبرسیکیورٹی کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو عدالتوں سے ریلیف مل رہاہے،پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے مقبول پارٹی ہے،عمران خان لانگ مارچ کی کال سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے اور اچھا ہے یہ ڈر قائم رہے کیونکہ لانگ مارچ کا نتیجہ انتخابات کی صورت میں نکلتا نظر نہیں آتا،انھوں نے کہا کہ انتخابات اگلے سال اگست میں ہوتے نظر آتے ہیں کیونکہ اس وقت ملک میں انتخابات نہیں ہو سکتے،ایس کے نیازی نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آجائیں گے،عمران خان کے بعد شاہ محمودقریشی اور اسد عمرکانمبر ہے،عمران خان کے نااہل ہونے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت آدھی ہوجائے گی، اسحاق ڈار ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔سینئر رہنما پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران کو پہلے ہی معافی مانگ لینی چاہئے تھی،اداروں اور عدالتوں کااحترام ضروری ،اداروں کیساتھ جھگڑا کسی کے مفاد میں نہیں،عدالتوں کو متنازع بنانے کی کوشش کریں گے تو پھر انصاف کانظام نہیں چل پائے گا،نیئرحسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی۔ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وقت ہی بتائے گا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے کتنی بہتری آئے گی،پاکستانی بانڈزکی قیمت بہت کم ہوگئی ،بحال کرنے کی ضرروت ہے،آنے والے دنوں میں مزید معاشی مسائل کاسامنا ہوسکتا ہے،انھوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکرملکی معیشت کو دیکھنے کی ضرورت ہے،ڈالر کا ریٹ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے،معاشی کشمکش کی صورتحال ملک کیلئے بہت خطرنا ک ہے،ملک میں نئے الیکشن ہونگے تو معاشی حالات بہترہونگے،پارلیمنٹ میں معیشت پر ڈیبیٹ ہونا ضروری ہے،جمہوریت کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان نے عدالت سے معافی مانگ کر اچھا کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 757 Views
- 3 سال ago

