بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نام نہیں بتاں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔فیصل چودھری کیمطابق عمران خان نے کہا احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم واپس لی جائے اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی اور ساری پارٹی کو پتا ہے کس نے کیا کرنا ہے جبکہ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہو گا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر کے پی کے سے نکلیں گے۔دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے اور ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پورے پاکستان نے نکلنا ہے۔
پاکستان
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی
- by Daily Pakistan
- نومبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 85 Views
- 1 مہینہ ago