پاکستان

عمران خان کا آصف زرداری اور شہباز شریف پر بڑا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف اپنا فیورٹ آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرادری اور نواز شریف نومبر میں اپنا فیورٹ آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یہ اپنا آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے پیسے چوری کیے ہوئے ہیں اور یہ اپنی کرپشن کے رد عمل سے بچنا چاہتے ہیں ۔
سابق وزیراعظم نے حکمران اتحاد کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کیوں ڈرتے ہیں الیکشن سے، یہ آپ کی وجہ سے ڈرتے ہیں، انھیں پتا ہے کہ جب الیکشن ہوا تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
اس کے بعد عمران خان نے کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے۔
ان کے مطابق ‘یہ دونوں زرداری اور نواز شریف دونوں کی یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف لے کر آئیں جو ان کا فیورٹ ہو۔ اپنا آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں کیونکہ پیسہ انھوں نے چوری کیا ہوا ہے’۔
یہ ڈرتے ہیں کہ یہاں کوئی تگڑا آرمی چیف آ گیا، ایک محب وطن آرمی چیف آ گیا تو پوچھے گا ان سے تو اس ڈر سے یہ دونوں ادھر بیٹھے ہوئے ہیں کہ یہ دونوں مل کر اپنا آرمی چیف مقرر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے