خاص خبریں

عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنےکا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: عون

عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنےکا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: عون

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری نے سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنےکا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔آج سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کے خلاف بیان دینے کا کہا جا رہا ہے۔اس حوالے سے عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنےکا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، قوم کا لیڈر خود جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں، عمران خان کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے اور گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، عمران خان بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے درجنوں بار ملے اور دیکھا بھی تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی قران پرحلف دےدیں کہ انہوں نے عمران خان کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود عمران خان کو ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہاہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے