بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا، ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی۔بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میرا نام، نوازشریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
خاص خبریں
عمران خان کا سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اگست 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 288 Views
- 3 مہینے ago