پاکستان

عمران خان کو نہ پکڑنے پر ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے: احسن اقبال

عمران خان کو نہ پکڑنے پر ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے کہ عمران خان کو پکڑ کیوں نہیں رہے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی اتحادی اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ جو شخص ملک، قانون اور اداروں کے خلاف بغاوت کررہا ہے،اس سے بات کرنے کا مطلب ہے کہ ہم ان کی روش کو سند قبولیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی قانون شکنی کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ریاست کی رٹ بحال ہونی چاہیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پر مسلسل اداروں کی مہربانی جاری ہے جب کہ اس وقت ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے کہ عمران خان کو پکڑ کیوں نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri