نیب کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس نے بحریہ ٹان کے دفاتر پر حالیہ چھاپے کے دوران مختلف کیسز کے حوالے سے بے حد اہم شواہد برآمد کیے ہیں جن میں عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈز کے این سی اے سیٹلمنٹ اسکینڈل سے متعلق شواہد بھی شامل ہیں۔ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ نیب نے چھاپے کے دوران جو شواہد اکٹھے کیے ہیں وہ بے حد اہم ہیں اور ان کا تعلق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے جڑے معاملے سمیت مختلف کیسز سے ہے۔بیورو اس وقت بحریہ ٹائون کے دفاتر سے جمع کردہ ثبوتوں کے مختلف پہلووں کا جائزہ لے رہا ہے۔ ذریعہ کا کہنا تھا کہ کچھ دستاویزات کی مختلف پہلوں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، مختلف افراد کیخلاف مختلف مقدمات میں ان شواہد کی مطابقت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کیخلاف 190 ملین پانڈز کے اسکینڈل کے حوالے سے جمع کردہ شواہد القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیے جائیں گے تو ذرائع کا کہنا تھا کہ فی الحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان کیخلاف 190 ملین پائونڈ کیس میں نیب نے اہم شواہد اکٹھا کرلیے
- by Daily Pakistan
- جولائی 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 335 Views
- 5 مہینے ago