عمران خان کو سہولت کاری کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کو حراست میں لے لیا گیا۔سکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے، عمران خان کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا، محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کیخلاف تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال کو بھی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ بلال سے جیل مینوئیل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی سوالات کئے گئے، دونوں افسروں کو بیس جون کو ہٹا دیا گیا تھا اور ان کو آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق معاملہ کی تحقیقات تیز کر دی گئی، دیگر سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے، دونوں افسروں کی باضابطہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی، معاملہ پوچھ گچھ کے مراحل میں ہے۔
خاص خبریں
عمران خان کی سہولت کاری کا الزام: سابق ڈپٹی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گرفتار
- by Daily Pakistan
- اگست 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 254 Views
- 3 مہینے ago