پاکستان دلچسپ اور عجیب

عمران خان گرفتاری کےخوف سےحاضری لگائے بغیر بھاگ گیا،مریم نواز

عمران خان گرفتاری کےخوف سےحاضری لگائے بغیر بھاگ گیا،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزراورنائب صدرمریم نوازنےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیدڑفردِجرم اورگرفتاری کےخوف سےحاضری لگائےبغیرچلا گیا.سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرسلسلہ وار ٹوئٹس میں انہوں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گردوں کو اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نظر آنے والے مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اورسیاسی جماعتوں کی جانب سےقربانیاں دی جاتی رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کوایک سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا،کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل کرنے کے برابر ہوگی!
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کہ جب سے عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیٹا گیا،تب سے ملک فتنہ اورانتشار کا شکار کیوں ہے؟لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچ چکے ہیں، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا زمان پارک میں اگرصرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر گولیاں اور پیٹرول بمب کون برسا رہا تھا.ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں،گرفتاری اوراحتساب سے نہیں ڈرتے۔گرفتاری اور احتساب سے صرف چور،ڈاکو اوردہشت گرد ڈرتے ہیں۔ یہ سیدھا ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔مریم نوازنے مزید لکھا کہ سچ کہوں تو گرفتاری کے اس قدرشدید خوف میں مبتلا شخص پاکستانی قوم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri