امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے سیاسی انجینئرنگ نہیں ، مذاکرات اور اس کے نتیجے مین شفاف قومی انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں ،منصورہ لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ادارے گیر جانبدارہوجائیں اور وہی فریضہ انجام دیں جوآئین میں انہیں تفویض کیاگیا ہے ۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی ،دوسری جانب آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزراءبھی شامل تھے ۔
پاکستان
عوام کو فیصلے کا اختیار دیاجائے ، امیر جماعت اسلامی نے دوٹوک اعلان کردیا
- by Daily Pakistan
- جون 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 630 Views
- 1 سال ago