عید میلادالنبی ۖ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، فضا درود و سلام کی صداں سے معطر ہے۔عشق و مستی کی نظر میں وہی اول وہی آخر وہی قرآن وہی فرقے وہی یسین وہی طہ ولادت رب العالمین وہی رب العالمین ہر طرف جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منایا جا رہا ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں دن بھر جلوس بھی نکالے جاتے ہیں۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے گلیوں، دیہاتوں، شاہراہوں، چھوٹی بڑی عمارتوں کو سجا دیا، گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کیا گیا، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے جا رہے ہیں۔عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21 توپوں کی فائرنگ کی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔ تکبیر اللہ اکبر۔
خاص خبریں
عید میلادالنبیۖ آج: فضائیں درود و سلام سے معطر، عمارتیں، گھر روشنیوں سے منور
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 183 Views
- 3 مہینے ago