وزیراعظم شہباز شریف نے عید پر لاہور برج کیلئے کام کرنیوالے مزدوروں کو تین گنا اجرت ادا کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر لاہو برج سائٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پراجیکٹ کو ڈھائی کے بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوور ہیڈ برج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی 11.1 میٹر ہے ایل ڈی اے کے اس منصوبے کاتخمینہ 1712 ملین ہے ۔ وزیراعظم نے سی بی ڈی منصوبے پر تھرڈ پارٹی تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے لوگوں کو سہولت میسر آئیگی
خاص خبریں
عید پر برج کیلئے کام کرنیوالے مزدووں کو تین گنا اجرت دی جائے ، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- اپریل 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 604 Views
- 2 سال ago