بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Wednesday, 08 July 2026 | پاکستان: 23 محرم 1448

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا فرش شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا کیوں؟

Sunday, 16 April, 2023

مسجد الحرام اور مسجد نبوی دنیا بھر سے آنیوالے عازمین حج وعمرہ کو صدیوں سے خوش آمدید کہتی آرہی ہیں ان دنوں مساجد کی دلچسپ اور حیریت انگیز بات یہ ہے کہ سخت گرمی میں بھی ان کا چمکتا سفید سنگ مرمر سے بنا فرش ٹھنڈا رہتاہے اس حوالے سے کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ فرش نیچے چھپے ہوئے ٹھنڈ ے پانی کے پائپوں کی وجہ سے شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ اصل وجہ ان مساجد کی تعمیراتی سامان کا منفرد انتخاب ہے ۔ان مساجد کی تعمیر میں استعمال کیے گئے بحیرہ ایجیئن میں کاوالا کے قریب مشرقی یونانی جزیرے تھا سوس کے سنگ مرمر میں ایک نایاب صلاحیت موجود ہے ، یہ سنگ مرمر اپنی خالص سفید ظاہری شکل اور روشنی کی اعلیٰ عکاسی کی وجہ سے بہت کم گرمی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور اسی لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا فرش شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *