پاکستان خاص خبریں معیشت و تجارت

غریب عوام پر ایک اور بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ!

غریب عوام پر ایک اور بوجھ لاد دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، پٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 235 روپے 98 پیسے کا ہو گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جن کا فوری اطلاق ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہو گئی، اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا، جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی، جبکہ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کر دیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی حد کو چھو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri