اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ صدارت کو ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ نیٹو فوجی اتحاد میری بدولت قائم ہوا اور میں نے جتنا کام نیٹو کے لیے کیا ہے کسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو اور ہم دونوں خوش ہوں۔
برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور قیادت کے حوالے سے ہم آہنگی بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ امریکا وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کر چکا ہے۔
خاص خبریں
غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 35 Views
- 3 ہفتے ago

