وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹسایکس پر خواجہ آصف کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیرزندہ کرنے کا ثبوت دے رہا ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 1.5 ارب مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں اس فصیل کو گرنے نہ دیں ورنہ یہ سب کو بہالے جائے گا۔آخر میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سے۔
پاکستان
غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے: خواجہ آصف
- by Daily Pakistan
- اپریل 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 25 Views
- 15 گھنٹے ago
