کالم

غزہ ملک گیر مثالی شٹر ڈاﺅن ہڑتال

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پاکستان کے تاجروں نے غزہ سے مثالی یکجہتی کے لیے کامیاب ملک گیر ہڑتال کی۔ کراچی،اسلام آباد،لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں، مارکیٹیوں، بازاروں ، کاروبار، تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں سنسان رہیں۔اہل غزہ سے مثالی یکجہتی پر حافظ نعیم الرحمان نے قوم اظہار تشکر کیا۔واقعی ہی سارے جہاں کادرد ہمارے جگر میں والی بات ہے۔جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی اور قوم نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر اعتبار کیا۔حتہ کے سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کی سیاسی مذہبی جماعتیں بھی جماعت اسلامی کے قومی مو¿قف پر ہمیشہ لبیک کہتی رہیں ہیں۔ جب ملک دشمنوں طاقتوں نے پاکستان میں شیعہ سنی جھگڑے کرائے۔ کافر کافر کے نعرے لگ رہے تھے ۔ قتل و غارت ہو رہی تھی۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم قاضی حسین احمد میدان میں اُترے اورمتعارف گروپوں سے ملاقاتیں کیں۔ پھرمتفقہ طور” ملی یکجہتی کونسل“ بنا کر ملک سے شیعہ سنی جھگڑے ختم کرائے۔ آج بھی ملی یکجہتی کونسل موجود ہے۔ اتحاد و اتفاق قائم کیاہوا۔جب بھی کسی اسلامی ملک پر دشمنوں نے یلغار کی تو جماعت اسلامی میدان میں اُتری اور پاکسانی عوام کو اپنے مسلمان بھائیوں کی مالی اخلاقی اور سفارتی امداد پہنچانے کے لیے تیار کیا۔ پاکستانیوں نے ہمیشہ جماعت اسلامی کے اعلان پر لبیک کہا اور ساتھ دیا۔اس وقت ہمارے قبلہ اوّل پر اسرائیل کے صہیونی قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کو جلانے اور مسمار کر کے اس جگہ ہیکل سلیمانی بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ساری دنیا سے صہیونی فلسطین میں اکٹھے ہوئے۔ برطانیہ کی اشیر آباد سے فلسطین پر قبضہ کیا۔ وہاں ۸۴۹۱ءسے امریکہ کی نا جائز اولاد اسرائیل نے حکومت قائم کر لی۔فلسطین کے مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کیا۔ بے شمار مہاجر کیمپوں میں اُنہیں دکھیل دیا۔مہاجر کیمپوں جن میںصابرہ اور شتیلہ کے مشہور مہاجر کیمپوں پر بمباری کر کے بے قصور فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔ ویسٹ بنک میں ایک برائے نام محمود عباس، جودروزی مذہب سے تعلق رکھتاہے کی حکومت ہے۔ یہ حکومت بھی اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے فلسطینیوں پر ظلم ڈھاتی رہتی ہے۔ دوسری طرف غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو عرصہ سے قید کیا ہوا تھا۔ اسرائیل کی جیلوں میں ہزاروں فلسطین مر و خواتیں سالوں سے قید کاٹ رہے ہیں۔ جب الیکشن میں غزہ کی عوام نے شہید اسماعیل ہنیہ کو اپنا وزیر اعظم منتخب کیا۔ تو اسرائیل نے محمود عباس پر دباﺅ ڈال کر اسماعیل ہنیہ کی منتخب حکومت کو ختم کر دیا۔غزہ کا محاصرہ کر کے بیرونی دنیا سے کاٹ دیا۔غزہ کے مجاہدین نے خفیہ طور پر غزہ میں سرنگوں کا نیٹ ورک بنایا۔ اس میں اسلحہ سازی کی فیکٹریاں قائم کیں۔ پھر ۷ اکتوبر ۳۲۰۲ءکو قہر بن کر ظالم سفاک اسرائیل پر ہوائی بحری بری راستوں سے ٹوٹ پڑے۔ ہزار سے زیادہ کو قتل کیادو سو پچیس کو یرغمال بنالیا۔ اسرائیل نے حماس سے مقابلہ کرنے کی بجائے جنگی جرائم کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں جس میں بچے اور عورتیں زیادہ ہیں، شہید کرنا شروع کیا۔ساٹھ ہزار شہید اور دو لاکھ زخمی اور ہزاروںملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔نوے فی صد عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں۔ ہیگ کی عالمی عدالت انصاف نے نیتن اور اس کے وزیر دفاع کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر سزا اور گرفتار ی کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔امریکہ اور مغربی ملکوں اور بل گیٹ کی مائیکرو سافٹ کمپنی مصنوعی ٹیکناوجی فراہم کر رہی ہے۔ جس سے اسرائیل غزہ کے عوام کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ ان حالات میں دنیا کے انصاف پسند عوام نے غزہ کے مظلو موں کے حق میں تاریخی مظاہرے کیے ہیں۔ یونیورسٹوں کے طلبہ نے مظاہرے کیے۔ ٹرمپ نے ان مظاہے کرنے والے سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ کر کے انہیں امریکہ بد رکر دیا۔ ا۔ پہلے آتے ہی جنگ بندی کرائی۔ جس سے فلسطینی قیدی اور اسرائیل ےرغمالی رہا ہوئے۔ اس کے بعد اسرائیل نے معاہدہ توڑ کر پھرجنگ شرع کر دی۔اسرائیل مہلک اسلحہ سپلائی کیا۔ اسرائیل کو شہہ دی ہے۔ ان حالات میں غزہ سے یکجہتی کےلئے پاکستان میں جماعت اسلامی کے امیر کی اپیل پر پاکستان کے بڑے شہروں میں کامیاب ملین مارچ کر کے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اس کے بعد امیر جماعت اسلای کی اپیل پر پاکستان کے تاجروں نے ۶۲ ایریل ۵۲۰۲ءکو پاکستان کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مکمل ملک گیر شٹل ڈاﺅن ہڑتال کر کے ثابت کیا کہ پاکستان کے عوام کے دل غزہ کے مسلمانوں کے دلوں کا دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں غزہ یکجہتی شٹل داﺅن ہڑتال کےلئے پہلے ریلیاں نکالیں۔ ملک کے بڑی بڑی تاجر تنظیموں کے صدور وسیکرٹیریوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں ملک گیر شٹل ڈاﺅں ہڑتال کےلئے تیار کیا گیا۔ اسی طرح مارکیٹیوں کے تاجر ذمہ داروں سے بھی ملاقاتیں کی گئیں ۔ انہیں بھی اپنی مارکیٹیں بند رکھنے کے کہا گیا۔ شہر کے دکانداروں سے بھی ملاقاتیں کر کے ہڑتال پر آمادہ کیا گیا۔ اس محنت کا نتیجہ یہ نکلا کے ۶۲اپریل کو ملک بھر میں غزہ سے یکجہتی کے لیے کامیاب ترین شٹرڈاﺅن ہڑتال ہوئی۔ماشا اللہ پورے ملک کے اخبارات نے اپنے حصہ کا کام کرتے ہوئے کامیاب غزہ یکجہتی شٹل ڈاﺅن ہڑتال کی خبریں لگائیں۔ الیکٹرونک میڈیا نے اپنے خبر ناموں اور بریکنگ نیوز کے طور پر بھی کامیاب مثالی شٹل ڈاﺅن ہڑتال کی خبریں نشر کیں ۔ اس کامیاب ہڑتال سے غزہ میں حماس کے مجاہدین کے حوصلے بلند ہوئے۔ امریکہ بھارت اسرائیل کے کان کھڑے ہوئے۔ اللہ غزہ کے مسلمانوں کی مشکلیں ختم کرے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے