دنیا

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری،24 گھنٹوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری،24 گھنٹوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، چوبیس گھنٹوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 5 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔اسرائیل نے حماس کے ایک اہم رہنما حسن العتریش کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جس پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔دوسری جانب حماس کی جانب سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 477 ہو گئی ہے جب کہ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں، ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے