پاکستان خاص خبریں

غسل کعبہ کی سالانہ تقریب 15 محرم کو بعد نماز فجر ہوگی

غسل کعبہ کی سالانہ تقریب 15 محرم کو بعد نماز فجر ہوگی

سالانہ غسل کعبہ کی تقریب کا اہتمام پندرہ محرم الحرام یعنی دو اگست کو نما زفجر کے بعد کیاجائیگا۔ سالانہ غسل کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آب زم زم ، عرق گلب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم ، عرق گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائیگا۔مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آب زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیاجائیگا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کیلئے کیاجائیگا۔خیال رہے کہ غسل کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم کے زمانے سے چلی آرہی ہے ۔بعض روایات کے مطابق نبی کریم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیاکرتے تھے ، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہ شعبان میں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے