پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔اینٹی کرپشن عدالت میں چودھری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی، سابق وزیراعلی کا جیل سے میڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہی بیمار ہیں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، جب تک میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہوتے پی ٹی آئی رہنما بیڈ ریسٹ پر رہیں گے، سابق وزیراعلی کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز الہی کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔بعدازاں عدالت نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ عدالت نے آج پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کر رکھا ہے، اسمبلی میں بھرتی ہونے والے امیدوار بھی مقدمہ میں ملزمان ہیں۔
پاکستان
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، پرویز الٰہی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
- by Daily Pakistan
- مئی 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 354 Views
- 6 مہینے ago