وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے ملتی ہیں، مغربی سرحد کو بھی مشرقی سرحد کی طرح ریگولیٹ کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی، پہلے مرحلے میں ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ افغان شہری اب ون ڈاکیومنٹ رجیم پاسپورٹ ویزا کے بغیر پاکستان نہیں آئیں گے، افغان شہریوں کو عزت احترام کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مہلت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری
- by Daily Pakistan
- اپریل 10, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 91 Views
- 3 مہینے ago
