کالم

فلاح و بہبودکے ثمرات عوا م تک پہنچانے کا عزم

riaz chu

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور علاقے کی عوام کے مطالبہ پر جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان کیا ہے۔ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوںکا درجہ دیاجائےگا۔ ضلع بننے سے جام پو رکے علاقو ں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے۔نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے ۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بناو¿ں گا۔ یہ میرا عزم ہے۔جام پور ، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے ۔ علاقے کی دل وجان سے ترقی چاہتاہوں۔
رکن قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک ، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری، ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس دریشک نے جام پور کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے ۔ جام پور کے عوام چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ شفافیت ، اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب صوبہ بھر میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادار وں سے رابطے میں ہیں۔چودھری پرویز الہیٰ کا یہ کہنا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کو کم سے کم وقت مےں شروع کرےںگے اور وہ خود ان منصوبوں پر پےش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں گے ، نہایت احسن اقدام ہے۔اس مقصد کےلئے ا نہیں موثر نظام تشکےل دےنا ہوگا تاکہ منصوبوں کی بروقت اور بہتر نگرانی ہو سکے۔
چودھری پرویز الٰہی نے سپین کے اوورسیز پاکستانی بزنس مین سے ملاقات میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کےلئے تمام تر سہولیات فراہم کرینگے۔ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے۔پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائےگااورطلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔ اس موقع پر وفدنے وزیر اعلیٰ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحیح معنوں میں عوامی لیڈرہیںاور انہوں نے 4ماہ کے قلیل عرصے میں کمال کردکھایا۔ پنجاب کے عوام کےلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یہ حقیقت ہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے کچھ ہی عرصہ میں عوامی فلاح و بہبود کے بہت سے کام کئے ہیں ۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ،اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے ۔ پاکستان کی پہلی بار خاتم النبین یونیورسٹی لاہور میں بنے گی جو سیرت النبی پر ریسرچ کے حوا لے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی۔ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کیلئے کوئی پائیدار کام نہیں کیابلکہ ڈرامے کرتے رہے ،ہم اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیںاور پانچ ماہ کے دوران فلاح عامہ کیلئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔پراپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے۔تنقید برائے تنقید کرنےوالوں کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیتے رہیں گے ، ہم کام کررہے ہےں اورکرتے رہےںگے،مخالفےن کی پرواہ نہےں۔
یہ حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ مختلف مافیاو¿ں نے اشیائے خورونوش اور روز مرہ استعمال کی اشیا کو نا جائز طور پر ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کر د یا ہے۔ اس صورتحال میں عوام کی قوت خریدبھی بری طرح متاثر ہو ئی ہے اور ملک میں آٹے ،چینی ،گھی ،تیل ،سبزیوں،گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں بھی حد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ پہلے ہی محدود آمدنی میں گزارا کررہے تھے۔ اب انہیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کبھی چینی اورکبھی آٹے کا بحران پیدا کرکے ان اشیا کی قیمتوں کوبڑھادیا جاتا ہے تو کبھی بجلی ،گیس اور پیٹرول کی قیمتیںآسمان سے باتیں کر نے لگ جاتی ہیںجس سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور مہنگائی سے بے حال لوگوں کی خودکشیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ ان حالات میں چودھری پرویز الٰہی نے جب سے حکومت سنبھالی ہے اور وہ عوام کے دکھ درد کو سمجھتے بھی ہیں۔ وہ عوام کو ریلیف دینے بارے ہنگامی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے