پاکستان جرائم

فواد چوہدری کو خاندان وبیٹیوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی

فواد چوہدری کو خاندان وبیٹیوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اہل خانہ اور بیٹیوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف انکوائری ابھی جاری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گھر والوں اور بیٹیوں کو فون پر بات کرنے دی جائے۔احتساب عدالت نے فواد چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے