بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ جیل حکام کے عدالتی احکامات کے مطابق فہرست دی گئی تھی، فہرست میں شامل تین وکلا کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدالت کو اب دیکھنا ہے کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں۔ترجمان نے کہا کہ بانی نے ہمیشہ کہا ہے یہ میری فوج ہے۔ بانی کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ قوم کا مطالبہ ہے بانی کو جیل سے باہر نکالا جائے، چیف جسٹس پاکستان کو بھی کہا ہے ہمارے کیسز لگائے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم پوری قوم، افواج پاکستان کو حالیہ فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان
فہرست میں شامل 3 وکلا کو بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، نیاز اللہ نیازی
- by Daily Pakistan
- مئی 13, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 114 Views
- 2 مہینے ago