فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانی پی ٹی آئی سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے بانء پی ٹی آئی کے اکسانے پر امن و امان پامال کیا اور دہشت گردی کی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔پی ٹی آئی کا خیبر پختون خوا سے اسلام آباد احتجاج کے لیے آنے والا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے روانہ ہو گیا ہے۔
پاکستان
فیصل آباد ، بانی پی ٹی آئی سمیت 45 افراد پر مقدمہ ، 35 گرفتار
- by Daily Pakistan
- نومبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 48 Views
- 2 ہفتے ago