امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی ملک گیر ہڑتال کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، جماعت اسلامی نے پرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کرایا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کرپشن کی کہانی ہے، قوم کے اربوں روپے لوٹے جارہے ہیں، فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی، شریف خاندان نے کیپسٹی چارجز کی مد میں سینکڑوں ارب کھائے، اب یہ خود انہیں ختم کرنے کا اعلان کر کے پہل کریں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ایک دوسرے سے اسٹریٹجک مفادات وابستہ ہیں، معاہدوں پر چین سے بھی بات ہو سکتی ہے، ایسا نہیں کہ ہم اسے ایبسولوٹلی ناٹ کہہ دیں، ڈھنگ سے بات کی جائے تو ہمارا دوست ملک انکار نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود ہی عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں، یہ معاشی دہشت گردی کر رہے ہیں، حقوق کے لیے جدوجہد ہی واحد راستہ ہے، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کا سلسلہ وسیع کریں گے، یکم ستمبر سے حق دو عوام کو تحریک کے فیز ٹو کا آغاز کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ تحریک کو گراس روٹ لیول تک منظم کریں گے، پورے ملک میں ممبرشپ ہو گی، یوتھ کو خصوصی فوکس، خواتین کو ممبر بنائیں گے، جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دیگر پارٹیاں مفادات اور جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں۔
پاکستان
فیملی انٹر پرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی ، حافظ نعیم الرحمان
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 279 Views
- 3 مہینے ago