کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچی سمیت دو افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا ہے کہ 2 اگست کو قائد آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا ملزم گرفتار ہوگیا۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے، فائرنگ کا ملزم کورٹ پولیس سے ریٹائر اہلکار ہے، فائرنگ میں جاں بحق ہونے والا اکرم بھی پولیس اہلکار تھا۔انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔
پاکستان
جرائم
قائدآباد میں بچی سمیت 2 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 309 Views
- 4 مہینے ago