دنیا معیشت و تجارت

قطر ائیر لائن کی پروازوں میں واکی ٹاکی ، پیجر لانے پر پابندی

قطر ائیر لائن کی پروازوں میں واکی ٹاکی ، پیجر لانے پر پابندی

قطر ایئرویز نے لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکیز کے ساتھ ہونے والے دھماکوں کے بعد لبنان سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کے واکی ٹاکی اور پیجر پر پابندی لگا دی ہے۔قطر ایئر نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی لگا دی ہے۔قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ پابندی لبنان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے، فیصلہ لبنان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایات پر کیا گیا۔بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باہر جانے والے مسافروں کو پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے