سپیکر قومی اسمبلی کے حکم کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔سپیکر کے حکم کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری سے ویڈیو بنانے سے گریز کریں، اگر کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔پریس گیلری میں قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اہلکار بھی موجود ہوں گے۔دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کارڈ والے میڈیا کے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، آج کے اجلاس کے لیے ایک روزہ پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان
قومی اسمبلی ، پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 87 Views
- 2 مہینے ago