بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 21 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Sunday, 20 October, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف اور متنازعہ طریقے سے آئین میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر ریفرنڈم اور ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف رائے شماری میں حصہ لینے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین میں تبدیلی کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *