پاکستان خاص خبریں

قومی اسمبلی اجلاس ، روپیہ مستحکم رکھنے کا اعلان ، وزیراعظم کی اپوزیشن کو پھر پیشکش

قومی اسمبلی اجلاس ، روپیہ مستحکم رکھنے کا اعلان ، وزیراعظم کی اپوزیشن کو پھر پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ دیا گیا ہے، 2010 میں این ایف سی کا آخری ایوارڈ ہوا تھا، اس وقت دہشتگردی عروج پرتھی، اس میں صوبوں کے حصے میں کے پی کا حصہ ایک فیصد رکھا گیا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں فنانس بل 2024 پیش کیا ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے بل کی سخت مخالفت بھی جاری ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کو590ارب روپے دہشتگردی کی روک تھام کی مدمیں ملے، دوسرے کسی صوبے اس مد میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں چیف سیکریٹری کے حوالے سے جو اپوزیشن نے کہا تو ہم نے ان کو تین ناموں کا پینل دیا ہے خیبرپختونخوا میں لیکن ابھی تک انہوں نے فیصلہ نہیں دیا، اگر ان کو مزید بھی نام چاہئے ہیں تودیں گے، ان کو نہیں پسند تو ہم اور کوئی پینل دے دیتے ہیں۔بعدازاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ ہمیں حقیقت پر بات کرنی چاہیے کہ کرنٹ اکانٹ خسارہ کیسا ہے، کرنسی مستحکم ہے اور یہ ایسے ہی رہے گی، سرمایہ کار واپس آرہے ہیں، پچھلے مہینے غذائی مہنگائی 2 فیصد پر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے