پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے پی ٹی آئی نے سپیکر کو 14نام دے دیے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے پی ٹی آئی نے سپیکر کو 14نام دے دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرسمیت متعدد رہنماں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا، تحریک انصاف نے 14 نام سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دے دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کے لیے بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ہمایوں محمد اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔یاد رہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائیگا جس میں پارلیمان میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندیشرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے