کھیل

قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، ہربھجن

قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، ہربھجن

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، فیصلہ درست وقت پر نہیں کیا گیا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کا ردعمل تھا، پاکستان اور بھارت میں کرکٹ بہت بڑا کھیل ہے، ان ممالک کیلیے میگا ایونٹ میں آپ اچھا نہ کھیلیں تو کیریئر ختم ہو جاتے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ درست وقت پر نہیں کیا گیا، کوئی ایک فیصلہ کبھی کبھار آپ کو بہت پیچھے لے جاتا ہے شاید یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بھی ایسا ثابت ہوا، اس سے ٹیم آگے نہیں بلکہ پیچھے ہی چلی گئی ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ٹیم کا اعتماد ڈگمگا سا گیا ہے، اسے واپس لانے کیلیے کچھ مشکل میچز کھیلنا اور جیتنے پڑیں گے، عض ہارے ہوئے میچز میں فتح ملی تو کھویا اعتماد واپس آ جائے گا، کھلاڑیوں کو بھی حالیہ کارکردگی سے بہتر کھیل پیش کرنا چاہیے۔ وہ جس انداز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں حقیقت میں اس سے خاصے بہتر پلیئرز ہیں۔انھوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کے ساتھ پاکستانی ٹیم میں کئی دیگر باصلاحیت کرکٹرز بھی موجود ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی ایک پلیئر کی ہی بہت زیادہ تعریفیں شروع کر دیتے ہیں، اس سے دیگر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ ہم ویرات کوہلی اور آپ بابر کی اتنی بات کرتے ہیں لیکن ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی کی وجہ سے نہیں جیتتی ہیں، یہ ٹیم ورک ہوتا ہے، دیگر کھلاڑی بھی اچھے ہوں تو فتح ملتی ہے، بے شک بابر بہت اچھے کوالٹی کرکٹر ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ دوبارہ سے تسلسل سے رنز بنانا شروع کریں گے، اسی کے ساتھ دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی باصلاحیت ہیں، ان سب کو ٹیم کی تشکیل اور اسے فتح دلانے کیلیے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri