لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے خطرہ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔
پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔
نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، طیاروں کو فضا اور زمین روکا جاسکتا ہے، اس لیے طیاروں میں اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔
پرندے طیاروں کے لیے بڑا خطرہ ہوتے ہیں، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹم میں حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان
جرائم
لاہور ایئر پورٹ پر پرندوں کی موجودگی فلائٹ آپریشنز کیلئے خطرہ، نیا نوٹم جاری
- by Daily Pakistan
- جولائی 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 76 Views
- 1 ہفتہ ago